7

میانوالی ۔ تھانہ عیسیٰ خیل پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی۔

میانوالی:ڈی ایس پی سرکل عیسیٰ خیل ظفراقبال کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ عیسیٰ خیل عبدالرسول اور انکی ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مشتاق احمد ولد غلام محمد سکنہ عیسیٰ خیل سے 320 گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف تھانہ عیسیٰ خیل میں مقدمہ درج رجسٹرکیا۔ڈی پی او میانوالی ممتازاحمد دیو نے ایس ایچ اوتھانہ عیسیٰ خیل اور انکی ٹیم کو اس کاروائی پر شاباش دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں