5

میانوالی ۔تھانہ کمرمشانی پولیس کی منشیات فروشوں اور اسلحہ ناجائزرکھنے والوں کے خلاف کاروائی ۔

میانوالی:ڈی ایس پی سرکل عیسیٰ خیل ظفراقبال کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ کمرمشانی خرم شہزاد اور انکی ٹیم نے منشیات فروشوں اور ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے خرم حفیظ ولد حفیظ اللہ سکنہ ترگ کمرمشانی سے رپیٹر 12بور معہ 3کارتوس، علم دین ولد انار دین سکنہ کمرمشانی سے 600گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف تھانہ کمرمشانی میں الگ الگ مقدمات درج رجسٹرکیے۔ڈی پی او میانوالی ممتازاحمد دیو نے ایس ایچ اوتھانہ کمرمشانی اور انکی ٹیم کو اس کاروائی پر شاباش دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں