28

میانوالی کے خبریں

سردار سبطین خا ن کے بیٹے کی دعوت ولیمہ،ارکان اسمبلی عطااللہ عیسیٰ خیلوی دیگر کی شرکت
میانوالی ( نامہ نگار )صو با ئی و زیر جنگلا ت سر دار محمد سبطین خا ن کے بیٹے علی جعفر خا ن کی د عوت ولیمہ میں ہزاروں افرا د نے شر کت کی،د عوت ولیمہ پپلا ں میں ہو ئی ،شرکت کرنیوالی نما یا ں شخصیا ت میں عطا ء اﷲ خا ن عیسیٰ خیلو ی ملک احمد خا ن بھچر ، عبد الر حمن خا ن ، امین اﷲ خا ن ، عطا ء اﷲ خا ن شادی خیل ، سابق ایم این اے حمیر حیا ت خا ن رو کھڑ ی ، سابق ایم این اے عبد المجید خا ن خنا ن خٰل ، نواب آف کا لا با غ ملک وحید خا ن اور ڈ ی پی او میانوالی ممتاز احمد د یو شامل تھے ۔
سانحہ ساہیوال، پوری انسانیت کا قتل ہوا،نازیہ سفیر اسٹر
میانوالی (ڈسٹرکٹ رپورٹر) رہنما تحریک انصاف ضلع میانوالی نازیہ سفیر اسڑ نے گذشتہ روز ساہیوال میں ناحق شہید ہونے والی فیملی کے بارے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی غفلت اور ناہلی کی وجہ سے معصوم لوگوں کو ان کے بچوں کے سامنے شہید کردیا گیا ، یہ پوری انسانیت کا قتل ہے پوری پاکستان قوم اس دکھ میں لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے مگر حکومت کے چند نا سمجھ وزیروں کا رپورٹ سے قبل از وقت بیان متاثرہ خاندان کے دکھ میں اضافے کا باعث ہے ۔
گورنمنٹ بوائزپرائمری سکول کھنڈرات میں تبدیل ہو گیا
پائی خیل:گورنمنٹ بوائزپرائمری سکول سیدوخیلانوالہ پائی خیل کی عمارت کھنڈرات میں تبدیل،دروازے غائب کر دئیے گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق چارسال قبل گورنمنٹ پرائمری سکول ڈیرہ سیدوخیلانوالہ کے انضمام کے نتیجے میں عمارت کولاوراث چھوڑدیاگیا، مقامی زمیندارحاجی لعل خان نے ایک کنال رقبہ سکول کے لئے عطیہ کیاجس پرمحکمہ تعلیم نے گورنمنٹ بوائزپرائمری سکول ڈیرہ سیدوخیلانوالہ کی بلڈنگ تعمیرکی تھی ،مذکورہ سکول تیس سال تک علم کی روشنی پھیلاتارہالیکن بعدازاں طلباء کی تعداد48ہونے کے باوجود یہ سکول گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول چاہ نواب خیل میں ضم ہوگیا۔ مناسب دیکھ بھال نہ ہونے سے سکول کی بلڈنگ بھوت بنگلے کامنظرپیش کرنے لگی ،سکو ل کی چاردیواری جگہ جگہ سے ٹوٹ چکی ہے ۔فرنیچر، کھڑکیاں اوردروازے بھی غائب ہوچکے ہیں۔
ماڑی شہر سے 2کلومیٹر دور پہاڑی سلسلہ میں غار توجہ کا مرکز
کالاباغ : ماڑی شہر سے دو کلو میٹر دور ویران پہاڑی سلسلہ میں پر سکون قدرتی ماحول میں کمرہ نما غار توجہ کی مرکز بنی ہوئی ہے ، علاقہ مکینوں نے ماڑی شہر سے دوکلو میٹر دور پہاڑی سلسلہ میں مزار بی بی ستاں کے قریب ویرانے میں پہاڑ کھود کر ایک پختہ کمرہ نما غار بنارکھی ہے ،اس کی تکمیل پر تقریباََ ایک سال کا عرصہ لگا ،غار پہاڑی سلسلہ میں جانے والوں کے لئے ا نتہائی پر کشش ہے ،علاقہ کی خوبصورتی، بلندوبالاپہاڑ ،پر ندوں کا چہچہانا،پہاڑی جانوروں کی آوازیں ماحول کو بے مثال بنا ئے ہوئے ہیں،علاقہ کے منچلوں کے لئے رات غاز میں گزارنا اور پارٹی اولین شوق بن چکا ہے ،یہاں پینے کے لئے پانی ہر وقت دستیاب رہتا ہے ۔
اوور سپیڈ گاڑی کیمرہ سے بچ نہیں سکتی ،عمران خان
میانوالی ( نامہ نگار )انچارج ایجو کیشن یو نٹ عمران خان ٹریفک وارڈن نے کہا ہے کہ ضلع میانوالی میں اوور سپیڈ کو کنٹرول کر نے کیلئے کیمروں کا استعمال کیا جا رہا ہے ، اوور سپیڈ گاڑی کیمرہ سے بچ نہیں سکتی اوورسپیڈ گاڑی کو جر مانہ بھی کیا جا ئے گا اور تھانہ میں بھی بند کیا جا ئے گا ۔
موچھ تا ریلوے سٹیشن محمد یاروالا لنک روڈ خستہ حال،جگہ جگہ قبضے
موچھ : موچھ تا ریلوے سٹیشن محمد یاروالا لنک روڈ خستہ حال ہو چکی ہے ، جگہ جگہ گڑھے پڑے ہیں، گاڑیاں چھکڑا بننے لگی ہیں اور پیدل چلنا بھی دشوار ہو گیا ہے 7 کلو میٹر کے 75 فٹ کے چوڑے راستے پر لگے جنگلات اور ہائی ویز کی زمین پر لوگ قابض ہیں ، 75 فٹ چوڑا راستہ سکڑ کر کئی مقامات پر14 فٹ رہ گیا ہے جس سے دو گاڑیوں کی کراسنگ بھی مشکل ہوتی ہے محکمہ مال ، ہائی اور محکمہ جنگلات کی غفلت اور لاپرواہی سے تجاوزات دھڑلے سے جا ری ہیں کونسلر مشتاق خان ،محمد اکرم خان عکرمہ ،سید مہدی رضا المعروف شاہ بابا ،شاہد عباس خان نے محکمہ مال ،جنگلات اور ہائی ویز کے ضلعی حکام سے پر زور مطالبہ کیا ہے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے ۔
پا نچ سال تک کے بچوں کو پو لیو سے بچا ؤ کے قطرے پلائیں،ڈاکٹر لطیف
میانوالی ( نامہ نگار )چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی میانوالی ڈاکٹر لطیف احمد ساہی نے گزشتہ روز جنر ل بس اسٹینڈ گلمیری اور واں بھچراں میں پو لیو مہم کی ٹیموں کو چیک کر تے ہو ئے کہا کہ پا نچ سال تک عمر کے بچوں کو ہر صورت پو لیو سے بچا ؤ کے قطرے پلوائیں تاکہ ملک سے پو لیو کا مکمل خاتمہ ہو سکے ۔
ریلوے اراضی پر قابضین کے خلاف آج آپریشن کی تیاریاں
واں بھچراں:واں بھچراں میں ریلوے اراضی پر قابضین کے خلاف آج آپریشن شروع کیا جائے گا، ریلوے حکام کے مطابق وزرات ریلوے نے ملک بھر میں محکمہ ریلوے کی ملکیتی اراضی پر ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن شروع کرنے کا حکم جاری کیا ہے ، واں بھچراں میں بھی ریلوے کی اراضی پر قابضین کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا جارہا ہے ،ریلوے حکام مقامی پولیس اور محکمہ مال کے عملہ کے ساتھ آج سے آپریشن شروع کریں گے ،ریلوے ترجمان کے مطابق ریلوے اراضی پر کسی صورت قبضہ برداشت نہیں کیا جائے گا،قابضین کو اراضی خالی کرنے کے لیے بار بار نوٹس جاری کیے گئے مگر قبضہ گروپ نے قبضہ نہیں چھوڑا انہوں نے کہا کہ بلاتفریق آپریشن کیا جائے گا، کسی کو معاف نہیں کیا جائے گا ۔
مطلوب کار چیک پوسٹ پر پکڑی گئی
واں بھچراں :ڈی پی او میانوالی ممتازاحمد دیو کی نگرانی میں میانوالی پولیس نے چیک پوسٹ ریموٹ سرچ پارک چشمہ بیراج پر سوزوکی کار کو مشکوک جان کر روک کر چیک کیاتو پتہ چلا کہ مزکورہ کار تھانہ فیکٹری ایریا فیصل آباد کو مقدمہ میں مطلوب تھی۔

دمو خیل اور خان بیگی خیل برادری کے درمیان صلح ہو گئی
میانوالی (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) میانوالی میں دمو خیل برادری اور خان بیگی خیل برادری کے درمیان تقریبا 15 سال پرانی قتل کی دشمنی اقبال خان دمو خیل، طاہر محمود خان دمو خیل،جمشید خان گلشئی خیل اور ریاض خان گلشی خیل کی کاوشوں سے دوستی میں بدل گئی، صلح کی تقریب میں ایم این اے امجد علی خان، افضل خان جنرل کونسلر پاکستان تحریک انصاف ، انتظامیہ عدیل ہوٹل وتہ خیل چوک میانوالی، اعتزاز خان وائس چیئر مین یونین کونسل وتہ خیل، غلام محمد خان پھوکے خیل اور شہزاد خان آف جھامبرہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ دموخیل برادری کی طرف سے اجمل خان، اکمل خان، اصغرخان اورارشد خان پسران شاہ ولی خان جبکہ خان بیگی خیل برادری کی طرف سے رفیع اﷲ خان خان بیگی خ یل نے شرکت کی۔اس موقع پر دونوں برادریوں کو میں گلے ملوایاگیا اور تقریب کے اختتام پر دعائے خیر کی گئی۔
کھل بنولہ کی قیمتوں میں اچانک 300روپے من اضافہ،کسان پریشان
پائی خیل:کثرت سے مویشیوں میں استعمال ہونیوالی کھل بنولہ کی قیمتوں میں اچانک اضافہ ہو گیا ہے ،کھل بنولہ فی من 1650روپے ہوگئی،300روپے من اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ،مویشی پال کسان پریشانی سے دوچارہوگئے ، انہوں نے ڈپٹی کمشنرمیانوالی اورارباب اختیارسے فی الفورنوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔
کھل بنولہ کی قیمتوں میں اچانک 300روپے من اضافہ،کسان پریشان
پائی خیل:کثرت سے مویشیوں میں استعمال ہونیوالی کھل بنولہ کی قیمتوں میں اچانک اضافہ ہو گیا ہے ،کھل بنولہ فی من 1650روپے ہوگئی،300روپے من اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ،مویشی پال کسان پریشانی سے دوچارہوگئے ، انہوں نے ڈپٹی کمشنرمیانوالی اورارباب اختیارسے فی الفورنوٹس لینے کامطالبہ کیاہے
خواجہ محمداکبرعلیؒ کے عر س کی تین وزہ تقریبات یکم فروری سے شروع
پائی خیل :خواجہ محمداکبرعلیؒ کے عر س مبارک کی تین وزہ تقریبات یکم فروری سے اکبرالمساجد جامعہ اکبریہ میں شروع ہونگی۔
پہلی نشت کا آغاز بروز جمعۃ المبارک بعدنمازمغرب محفل شبینہ سے ہوگا، 2 فروری صبح 10بجے قرآن خوانی ومحفل نعت، بعد نماز ظہر علماء ومشائخ کنونشن جامع مسجدبلال میں ہواگا، 3 فروری بروزاتوارْ کوبعدنمازفجرآخری نشت کا آغاز ہو گا جس میں تلاوت ،نعت خوانی اور خطابات ہوں گے ۔
کالاباغ ڈیم کی ہنگامی بنیادوں پر تعمیر ناگزیر ہے ، بشیر خان نیازی
موچھ :کالاباغ ڈیم بناؤ تحریک کے مرکزی نائب صدربشیر احمد خان نیازی سینئر ایڈوکیٹ اور نصر اﷲ خان قمرنیازی ضلعی جنرل سیکرٹری انجمن کاشتکاراں نے پریس کلب میں میڈ یاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پانی اور بجلی کے بحران پر قابو پانے اور ہزاورں کی تعداد میں بند چھوٹی بڑی صنعتوں کو چلانے کے کالاباغ ڈیم کی ہنگامی بنیادوں پر تعمیر ناگزیر ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں