7

میانوالی شہر میں بلو خیل روڈ پر گرین بیلٹ بنا نے کیلئے کا م کا آغاز کردیا گیا

میانوالی:ڈپٹی کمشنر شعیب جدون کی ہد ایت پر میانوالی شہر میں بلو خیل روڈ پر گرین بیلٹ بنا نے کیلئے کا م کا آغاز کردیا گیا ہے ۔گزشتہ روز جہاز چوک سے بلوخیل روڈ پر نہر کنارے تک گرین بیلٹ کیلئے صفائی کا آغاز کیا گیا ۔آئندہ چند روزمیں گرین بیلٹ کیلئے مختص کر دہ جگہوں پر گراس روٹ لگانے اور پو دے لگانے کا کا م شروع کر دیا گیا ہے ۔اس سلسلہ میں فوکل پر سن میانوالی بیوٹیفکیشن پرو گرام عبدالما جد خان نیازی ٹیکنکل آفیسر زراعت نے ڈپٹی ڈائر یکٹر تعلقات عامہ تنو یر خا لد ،عہدیداران پٹرول پمپ ایسوسی ایشن محسن خان اور عمیر خان کے ہمرا ہ صفائی کے کا م کا جا ئز ہ لیا ۔ٹیم نے کا لا باغ روڈ پر گرین ٹیم کی جا نب سے سٹرک کے ساتھ منسلک بیلٹ میں پودے لگانے کا بھی جا ئز ہ لیا ۔اس موقع پر فوکل پر سن عبدالما جد خان نیازی نے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ میانوالی شہر کی خو بصورتی کیلئے جا مع پلا ن تیار کر لیا گیا ہے اور اس پلا ن کے مطابق میانوالی شہر کی سٹرکوںکے دونوں اطراف گرین بیلٹ کیلئے مختلف تنظیموں کی معاونت سے کا م کا آغاز کر دیا گیا ہے اور انشاء اللہ موسم بہار شجر کاری مہم کے دوران یہ کا م مکمل کر لیا جا ئے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں