5

ملک بدلنے کیلئے آئین،جمہوریت کو عزت دینا چاہیے ،سلیم صادق

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) نجی تنظیم کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں ‘‘پرامن و مستحکم پاکستان اور ہماری ذمہ داریاں’’ کے عنوان سے سیمینار منعقد کیا گیا، جس میں بانی و چیئر مین سلیم صادق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے ملک کو بدلنے کیلئے آئین پاکستان اور جمہوریت کی مکمل عزت و احترام کرنا چاہیے ، پولیس اور جسٹس ریفارمرز کے بغیر مستقل اور معاشی ترقی ممکن نہیں ہو سکتی، با علم، با عمل اور بہادر قیادت کو چاہیے کہ اپنے ملک کی ترقی کیلئے اپنے کردار کو مثبت انداز میں ادا کر کے اپنے ملک کی خدمت کریں۔ تقریب میں خدام خلق ویلفیئر سوسائٹی کے صدر غضنفر اسحاق خان بھٹو، ڈی ایس پی سٹی اقبال بھچر، رانا ساجد اقبال، ملک عابد چیئر مین ہیومن رائٹس، جنرل سیکرٹری خدام خلق لائرز ونگ مرزا تنویر اور دیگر نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں