5

طالبعلم کے قتل کے ملزم گرفتار نہ ہونے پر ورثا کا احتجاج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) 20 سالہ ایم ایس سی کے سٹوڈنٹ کو اغواء کے بعد قتل کرنے والے ملزموں کی عدم گرفتاری پر ورثاء نے احتجاج کیا اور کئی گھنٹے تک سرگودھا لاہور روڈ بلاک کر دی ،دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، مسافروں ، 15 جنوری کو شاہد لطیف کے بیٹے ایم ایس کے سٹوڈنٹ وقار لطیف جو کہ پنجاب ٹاؤن لاہور روڈ کا رہائشی تھا کو اغواء کر کے لڈے والا تین پلی کے قریب قتل کر کے لاش پھینک دی گئی تھی، تھانہ جھال چکیاں پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے مگر ملز م گرفتار نہیں ہو سکے ، مشتعل ورثاء نے قینچی موڑ کے قریب لاہور روڈ پر ٹائروں کو آگ لگا کر روڈ بلاک کر دیا ، چیف جسٹس اور وزیر اعظم سے ملزموں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں