6

صاف پانی کی عدم دستیابی ایک سنگین مسئلہ ہے :آمنہ ملک

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )صدر سنٹر آف پاکستان اینڈ انٹر نیشنل ریلیشنز(سی او پی اے آئی آر) اور چیئرپرسن سرور فاؤنڈیشن پنجاب آمنہ ملک نے کہا ہے کہ سرگودھا ریجن میں صاف پانی کی عدم دستیابی ایک سنگین مسئلہ ہے ، کوپر اور سرور فاؤنڈیشن کی مشترکہ کاوشوں سے پولیس لائنز اور جیل کے اندر آر او پلانٹ لگائے جائیں گے ، ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صاف پانی نہ ملنے کی وجہ سے شہری مہلک امراض کا شکار ہورہے ہیں ، ہم نے یہاں 3ہزار افراد کا ڈیٹا اکٹھا کیا تو ان میں سے 150 ہیپاٹائٹس سی اور 50افراد ہیپاٹائٹس بی کا شکار پائے گئے ، آمنہ ملک نے اپنی جانب سے فوٹو جرنسلسٹ کے لئے ایک عمرہ کے ٹکٹ کا اعلان کیا اور کہا کہ عمرہ کا ایک اور ٹکٹ ہم اپنی تنظیم کی منظوری سے دیں گے ، اس موقع پر سرپرست ایڈیٹرز کونسل امیر افضل اعوان، انکروچمنٹ آفیسر عبدالشکور، شیخ آصف اقبال، خواجہ عمر فاروق، ملک طارق اعوان، سید اشعر نوید اشعر، ملک تنویر اعوان، ضیاء خان، شاہد بخاری، اشرف قریشی، مہر شاہد وفا، شفیق طاہر، شیر علی اور دیگر موجود تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں