5

حلقہ کی پسماندگی کے خاتمے کا آغاز ہو گیا ہے.سیف اللہ خان علاول خیل

داؤدخیل (نامہ نگار)حلقہ کی پسماندگی کے خاتمے کا آغاز ہو گیا ہے اور جس کے لیے حلقہ میں ترقیاتی کاموں کا اعلان وزیر اعلی پنجاب نے کر دیا ہے جس سے حلقہ کی عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی رہنماء حاجی سیف اللہ خان علاول خیل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ داؤدخیل میں بوائز ڈگری کالج ،ریسکیو 1122کی منظوری بھی ہو ئی ہے اور ریسکیو 1122کے لیے ٹیمیں جگہ کا معائینہ کر رہی ہیں جس کے بعد فورا کام شروع کر دیا جائے گا تحصیل بننے سے داؤدخیل کو ہی صرف فائدہ نہیں ہو گا بلکہ پورے تھانہ داؤدخیل سمیت دیگر علاقہ جات کو بھی داؤدخیل تحصیل سے فوائد حاصل ہو نگے داؤدخیل پنجاب کی سب سے بہتر اور منافع بخش تحصیل ثابت ہو گی انشاء اللہ اس حلقہ کی محرمیوں کے خاتمے کا وقت آ گیا ہے اب اس حلقہ میں خوشحالی آئے گی ۔۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں