5

تجاوزات کے خلاف مختلف بازاروں میں آپریشن,درجنوں دکانیں سیل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) حکومت پنجاب کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر عبداﷲ خرم نیازی نے سرگودھا شہر کے مختلف بازاروں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا، میونسپل کارپوریشن اور محکمہ ریونیو کے افسران و اہلکار بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن میں شریک ہوئے ۔ تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے والے حکام نے کچہری بازار، بلاک نمبر2، بلاک نمبر 3اور دیگر بازاروں میں تجاوزات کرنے پر درجنوں دکانیں سیل کر دیں اور تجاوزات کی زد میں آنے والا لاکھوں روپے کا سامان قبضہ میں لے کر میونسپل کارپوریشن میں منتقل کر دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر عبداﷲ خرم نیازی کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں