15

کرکٹ میں نئی تاریخ رقم ،کوہلی 3بڑے عالمی اعزازکے مالک

دبئی(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی ایوارڈز کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی تین بڑے عالمی اعزازات پر قابض ہو گئے ،وہ سال کے بہترین پلیئر کی گیری سوبرز ٹرافی جیتنے کیساتھ ٹیسٹ اور ون کے بہترین کرکٹر بھی قرار پائے۔ سال کے بہترین ٹیسٹ پلیئر کے ایوارڈ کیلئے جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا دوسرے نمبر پر رہے جبکہ ون ڈے کرکٹ میں افغان لیگ سپنر راشد خان رنراپ ٹھہرے ۔ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ انہیں ایوارڈز کے حصول کا بہت اچھا احساس ہو رہا ہے جو ان کی سال بھر کی محنت کا نتیجہ ہے ۔بھارتی وکٹ کیپر رشبھ پنت سال کے بہترین ایمرجنگ کرکٹر قرار پائے ۔ہرارے میں زمبابوے کیخلاف آسٹریلین بیٹسمین آرون فنچ کی 76 بالز پر 172 رنز کی اننگز سال کی سب سے بہترین ٹی ٹونٹی اننگز قرار پائی جو اس فارمیٹ کا سب سے بڑا سکور بھی ہے ۔سال کے بہترین ایسوسی ایٹ پلیئر کا ایوارڈ سکاٹ لینڈ کے کیلم میکلیوڈ کو ملا جبکہ سال کے بہترین امپائر سری لنکا کے کمار دھرماسینا قرار پائے ۔کیوی کپتان کین ولی مسن نے سپرٹ آف کرکٹ ایورڈ جیتا اور فینز موومنٹ آف دی ایئر کیلئے بھارتی ٹیم کی انڈر 19 ورلڈ کپ میں کامیابی قابل غور سمجھی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں