13

نسلی امتیاز پر مبنی فقرہ:سرفراز احمد بڑی مشکل میں گرفتار؟

ڈربن(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سنجیدہ نوعیت کی مشکل میں گرفتار ہو سکتے ہیں جن کا سٹمپس مائیک میں اینڈائیل فیلکواؤ کیخلاف نسلی امتیاز پر مبنی فقرہ سامنے آگیا۔ فیلکواؤنے شاہین آفریدی کی بال پر انسائیڈ ایج شاٹ پرسنگل لے کر نصف سنچری مکمل کی پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے یہ جملہ اچھالا کہ’’ابے کالے ،تیری امی آج کہاں بیٹھی ہیں؟، ’’کیا پڑھوا کے آیا ہے آج؟‘‘۔کمنٹیٹر مائیک ہیزمین نے رمیز راجہ سے دریافت کیا کہ سرفراز احمد نے کیا کہا ہے تو انہوں نے جواب دیا‘‘لمبا جملہ ہے ،ترجمہ کرنا مشکل ہوگا ’’۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں