12

شاہ زیب کا ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

لاہور(خبرنگارسے )کرکٹر شاہ زیب حسن خان نے اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے کیلئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا اور آئینی درخواست دائر کر دی ہے ۔درخواست میں موقف اپنایاگیاہے کہ ایف آئی اے نے پی سی بی کی منظوری کے بغیر نوٹس بھجواکر درخواست گزار کا نام ای سی ایل میں شامل کیا اور میرے خلاف کسی تفتیشی محکمے کے پاس شکایت زیر التوا نہیں ۔ اہلیہ اور بچے بیرون ملک ہیں کئی ماہ سے ملاقات نہیں کر پایا ، عدالت درخواست گزار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں