12

سوڈان، اسلام دشمن قوتیں امن کی تباہی کی ذمہ دار ،صدر عمرالبشیر

خرطوم(آئی این پی)سوڈان کے صدرعمر البشیر نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں امن کی تباہی کی ذمہ دار ہیں۔حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ اسلام دشمن طاقتیں سوڈان کے نوجوانوں کو اجرتی قاتل بنا رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جب سے انہوں نے اقتدار سنبھالا ہے اقتدار کے اصول تبدیل نہیں ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اور تخریب کار عناصر مظاہرین کی صفوں میں موجود ہیں جو ایسے اسلحہ کا استعمال کررہے ہیں جو فوج اور پولیس کے پاس نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں