5

ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (بدھ)کا دن کیسا رہے گا ؟

حمل

23جنوری بدھ۔ ہنسی مذاق میں بات بگڑ بھی سکتی ہے۔ منصوبے میں تبدیلی کے لئے تیار رہیں متبادل منصوبہ بنا لیں اپنے خواب لکھ لیا کریں۔جیون ساتھی کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔

ثور

23جنوری بدھ۔ کسی دیرینہ خواہش کے پورا ہونے کی اُمید ہے۔ نئی سرمایہ کاری مثبت رہے گی۔ مالی منافع کا رجحان ہوگا۔ نئے معاہدے کرنا مفید رہیں گے۔

جوزا

23جنوری بدھ۔ آپ کی محنت آپ کی کامیابی کا باعث بنے گی ۔ کسی اہم شخصیت کی آمد کا امکان ہے جس سے آپ کو دِلی خوشی ہوگی۔ مل کر سیر و تفریح کا پروگرام بنا سکیں گے۔

سرطان

23جنوری بدھ۔ کسی دوست کی مدد سے اپنے مقاصد میں کامیابی حاصل کر سکیں گے۔ دوستوں کا تعاون حاصل کر سکیں گے۔کاروباری معاملات میں معاون افراد کا تعاون حاصل رہیگا۔

اسد

23جنوری بدھ۔ اپنے مستقبل کی فکر کریں اس قسم کی گفتگو میں حصہ نہ لیں جس کا آپ سے براہ راست کوئی تعلق نہیں۔ ایک آتش مزاج عزیز غالب رہنے کی کوشش کرے گا۔

سنبلہ

23جنوری بدھ۔ کاروباری اور مستقبل کے معاملات خاص اہمیت کے حامل ہوں گے ۔ آپ کی سماجی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔ سفروسیلہ ظفر ثابت ہو سکتا ہے۔

میزان

23جنوری بدھ۔ دوسروں کی رائے پر عمل کرنا نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ رشتہ داروں کے ساتھ تعلقات مستحکم رہیں گے۔ فیکٹری کے مالکان کو نفع ہو سکے گا۔ دوست مددگار رہیں گے۔

عقرب

23جنوری بدھ۔ آپ کی عمدہ حکمت عملی سے آپ کے کاروباری مستقبل سے متعلقہ امور آپ کے حق میں بہتر رہیں گے۔ دوستوں سے ملا کر سیر و تفریح کا پروگرام بنا سکیں گے۔

قوس

23جنوری بدھ۔ کسی تیسرے آدمی کی وجہ سے آپ کے تعلقات اپنے معاون افراد سے خراب ہو سکتے ہیں اس لئے احتیاط ضروری ہے۔ کام میں زیادتی کا رجحان رہے گا۔

جدی

23جنوری بدھ۔ محبت اور رومان میں استحکام رہے گا۔ دونوں پارٹیاں اپنے وعدوں کا پاس رکھیں گی۔ اپنے راز میں کسی کو شریک نہ کریں ورنہ خواہ مخواہ کی پریشانی ہو سکتی ہے۔

دلو

23جنوری بدھ۔نجی طور پر اپنے کاروبار کو وسیع کر سکیں گے۔ بیرونی سرگرمیوں میں آپ کا رجحان بڑھے گا۔ عزیز و اقارب سے تعلقات استوار ہونگے۔ جذبات پر کنٹرول رہے گا۔

حوت

23جنوری بدھ۔کاروباری امور میں فکر و عمل کی مزید آزادی میسر آئے گی۔ تنظیم نو اور حفاظتی اقدامات بہتر بنانے کا وقت آگیا ہے جائیداد کی قیمتوں سے وقتاً فوقتاً آگاہ رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں