6

ساہیوال واقعے میں استعمال ہونے والی گاڑی کس کی تھی؟ پتا چل گیا

لاہور: ساہیوال واقعے میں گاڑی کا معاملہ ، گاڑی فیصل آباد میں مارے جانے والے دہشت گرد عدیل حفیظ کی ملکیت تھی۔
ذرائع کے مطابق یہ گاڑی دہشت گرد عدیل حفیظ نے آن لائن ایپلی کیشن کے ذریعے 9 مئی 2018ء کو خریدی۔ گاڑی ثاقب محمد نامی شخص سے چھ لاکھ اسی ہزار کی خریدی گئی۔

ذرائع کے مطابق گاڑی کچھ عرصے سے سانحہ ساہیوال میں ہلاک ہونے والے ذیشان جاوید کے استعمال میں تھی۔ ذیشان کے فون سے فیصل آباد میں مارے گئے دہشتگرد عثمان کے ساتھ سیلفی بھی حاصل کر لی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں