7

دوسرا ون ڈے : ڈوسین اور فیلکواؤ نے گرین شرٹس کو فتح کے ٹریک سے اتار دیا

ڈربن(سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقہ نے دوسرے ون ڈے میچ میں مضبوط کم بیک کی بدولت گرین شرٹس کو فتح کے ٹریک سے اتار دیا، 80رنز پر پانچ وکٹیں گنوانے کے بعد ہوم ٹیم نے پانچ وکٹوں سے کامیابی کی بدولت سیریز ایک،ایک سے برابر کردی، ریسی فان ڈیر ڈوسین اور اینڈائیل فیلکواؤ کی ناقابل شکست نصف سنچریاں جیت کی ضمانت بن گئیں،شاہین آفریدی کی تین وکٹیں رائیگاں چلی گئیں،اس سے قبل پاکستانی ٹیم پہلے بیٹنگ میں 203رنزپر محدود ہو گئی،حسن علی کے 59رنز نے مجموعہ باعزت بنایا جبکہ ان کیساتھ ریکارڈ شراکت قائم کرنیوالے کپتان سرفراز احمد نے اپنے 100ویں میچ میں41بنا ئے ، فیلکواؤ نے چاراور تبریز شمسی نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔تفصیلا ت کے مطابق ڈربن میں دوسرے ون ڈے میچ میں ہوم کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کیلئے طلب کیا،پاکستان کی پوری ٹیم 45.5اوورزمیں 203رنز بناکرڈھیرہوگئی ۔ امام الحق 5،فخر زمان 26،بابراعظم 12،محمدحفیظ 9،شعیب ملک 21،شاداب خان 18،حسین طلعت 2،سرفرازاحمد 41 ، فہیم اشرف صفر ،حسن علی 59رنزبناکر آؤٹ ہوئے ،شاہین ایک رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے ۔فیلکواؤ نے 4،تبریز شمسی نے 3،ربادا نے 2اور اولیور نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔جواب میں جنوبی افریقہ کی پہلی 5وکٹیں 80رنز پر گر گئیں ،ریزاہینڈرکس 5،ہاشم آملہ 8،ڈوپلیسز 8،ڈیوڈملر 31اورکلاسین بغیرکوئی رنز بنائے آؤٹ ہوگئے ۔اس کے بعد ڈوسین اور فیلکواؤ نے پاکستانی باؤلرز کی ایک نہ چلنے دی ،ڈوسین کے 80اور فیلکواؤ کے 69ناقابل شکست رنز کی بدولت جنوبی افریقہ نے 42 اوورز میں 207رنز بناکر میچ جیت لیا ۔شاہین نے 3اور شاداب نے 2وکٹیں حاصل کیں ۔ فیلکواؤ کو پلیئر آف دی میچ کا اعزازدیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں