15

امریکہ نے قومی سلامتی کا غلط استعمال کر کے ہمیں بدنام کیا:چین

بیجنگ (آئی این پی ) چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ نے قومی سلامتی کا غلط استعمال کر کے چینی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کی۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے کہا کہ چینی صنعتی اداروں کی معمول کی تجارتی سرگرمیوں کو ناحق بدنام کرنے کی کوشش کی گئی۔اطلاعات کے مطابق امریکی حکام نے گزشتہ روز سائبر سکیورٹی پر تشویش کابہانہ بناکراسرائیل کو متنبہ کیا کہ وہ چین کی سرمایہ کاری سے چلنے والے منصوبوں کو منسوخ کر دے ۔اسرائیلی حکام نے امریکی حکام کی جانب سے دی جانے والی تجویز کو غیر سنجیدہ اور فضول قرار دیا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اگر چین اطلاعات جمع کرنا چاہتا تواسے کسی بندرگاہ پر اتنا بڑاسرمایہ لگانیکی ضرورت نہیں تھی یہ کام ایک اپارٹمنٹ کرائے پر لے کر بھی کیا جا سکتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں