12

ودہولڈنگ ٹیکس مکمل ختم کیا جائے ٹیکسٹائل پراسیسنگ ملز ایسوسی ایشن

فیصل آباد (اے پی پی) آل پاکستان ٹیکسٹائل پراسیسنگ ملز ایسوسی ایشن نے کل 23جنوری کو پیش کئے جانے والے منی بجٹ میں امپورٹ ڈیوٹیز کم اور ود ہولڈنگ ٹیکس مکمل طور پر ختم کرنے کی اپیل کی ہے
آل پاکستان ٹیکسٹائل پراسیسنگ ملز ایسوسی ایشن نے کل 23جنوری کو پیش کئے جانے والے منی بجٹ میں امپورٹ ڈیوٹیز کم اور ود ہولڈنگ ٹیکس مکمل طور پر ختم کرنے کی اپیل کی ہے ۔ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا کہ درآمدات پر غیر ضروری ڈیوٹیز اور ٹیکسوں میں اضافہ کرنے سے اسمگلنگ زور پکڑے گی جس سے پاکستان کا ٹیکسٹائل سیکٹر متاثر ہو گا۔انہوں نے کہاکہ ٹیکسوں کی شرح میں ہونے والے ہوش ربا اضافے کے باعث کاروباری سرگرمیاں جمود اور کاروباری افراد ابھی تک غیر یقینی حالات کا شکار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تاجر حکومت کو ٹیکس دینا چاہتے ہیں تاہم اگر ان کے کاروبار چلیں گے تو وہ حکومت کو ٹیکس دیں گے لہٰذا حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ فوری طور پرکاروباری حالات کو بہتر بنانے پر توجہ دے۔ انہوں نے کہا کہ وہ حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ منی بجٹ میں درآمدات پر ٹیکسوں اور ڈیوٹیز کی شرح کو کم کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں