42

میانوالی کی خبریں

وزیر اعظم کا دورہ نئے میانوالی کی بنیاد ثابت ہو گا،ملک رمضان ساجد وٹو
کندیاں(نمائندہ آرسی )تحریک انصاف کے ضلعی انفارمیشن سیکرٹری ملک رمضان ساجد وٹو نے کہا ہے کہ مہنگائی ہو یا بیروزگاری یہ سب عارضی مشکلات ہیں ہمیں اپنے لیڈر عمران خان پر پورا بھروسہ ہے کہ ان کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا ، مزید کہا کہ وزیر اعظم کا دورہ میانوالی میں نئے میانوالی کی بنیاد ثابت ہو گا ۔
عطاء اﷲ خان شادی خیل آج دن 12 بجے گرین میانوالی مہم کا افتتاح کریں گے
میانوالی ( نامہ نگار) پی ٹی آئی نارتھ پنجاب کے صدر عطاء اﷲ خان شادی خیل آج دن 12 بجے گرین میانوالی مہم کا افتتاح کرینگے ،۔افتتاحی تقریب جہاز چوک کے قریب کالاباغ روڈ پر منعقد ہوگی۔ پی ٹی آئی کے رہنما سلیم گل کے مطابق یہ مہم پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے شروع کی جارہی ہے جس میں مختلف تنظیمیں اور افراد شامل ہیں ۔
پی ٹی آئی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی ، امین اﷲ خان
دائودخیل (نمائندہ ا آرسی )ایم پی اے امین اﷲ خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی ، انشااﷲ اب حلقہ پی پی 86 کی محرمیوں کا ازالہ ہو گا ،میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئےانہوں نے کہا کہ داودخیل کی عوام نے مجھ پر جو اعتماد کیا اس کا پہلا حق داودخیل کو تحصیل بنانے اور ریسکیو 1122 کا آفس بنا کر ادا کر دیا ہے ، مزید حلقہ میں ترقیاتی کاموں کا آغاز ہو گا ۔
حکومت پانچ سال پورے نہیں کر سکے گی، خالدخان تری خیل
میانوالی ( نامہ نگار )پیپلزپارٹی ضلع میانوالی کے رہنما خالدخان نے کہاہے کہ سانحہ ساہیوال سے موجودہ حکومت کی گڈ گورننس کی قلعی کھل گئی ہے۔حکمرانوں کی غریب مکاوٗ مہم معیشت دشمن اقدامات اور انتقامی سوچ کی بنا پر پی ٹی آئی حکومت کسی صورت میں پانچ سال پورے نہیں کر سکے گی، حکومت جمہوری اور اخلاقی اقدار کے فروغ کی بجائے سیاسی مخالفین کو دیوار سے لگانا چاہتی ہے ۔
26سالہ مزدور کام کرتے ہوئے کنویں میں گر کر جاں بحق
میانوالی،کالا باغ ( نامہ نگار )مسجد حافظ شیر محمد والی سے متصل کنویں میں گر کر نوجوان مزدور جاں بحق ہو گیا، لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نعش کو کنویں سے باہر نکالا ،ریسکیو 1122 تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ لیٹ پہنچی جبکہ ریسکیو ٹیم کے پاس مطلوبہ سامان بھی نہ تھا، تفصیل کے مطابق کالاباغ شہر میں واقعہ مسجد حافظ شیر محمد والی سے متصل کنویں میں 26 سالہ نوجوان مزدور عبدالحفیظ صفائی کرتے ہوئے گہرے کنویں میں گر گیا ،ڈیڑھ گھنٹہ بعد باہر نکالا تووہ دم توڑ چکا تھا ، ریسکیو ٹیم نے لاش تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کالاباغ منتقل کر دی ۔
بچوں کے سامنے والدین کا قتل درندگی سے کم نہیں،قیصر خان بلوچ
کندیاں(نمائندہ آرسی) پیپلز پارٹی سٹی میانوالی کے جنرل سیکرٹری قیصر خان بلوچ نے کہا ہے کہ ساہیوال میں پیش آنے والے واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ،معصوم بچوں کے سامنے ان کے والدین کا قتل کسی درندگی سے کم نہیں ،سانحہ ساہیوال انتہائی لرزہ خیز اور ناقابل معافی ہے ، حکومت کا فرض ہے کہ متاثرین کو فوری طور پر انصاف فراہم کرے ۔

سکولوں میں ٹیچروں کی تعداد بڑھانے کا مطالبہ
کندیاں(نمائندہ آرسی) عوامی اور سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پنجاب پرائمری سکولزکے اندر کم از کم 6 پی ایس ٹی ٹیچر..اور مڈل سکولز کے اندر کم از کم 3 ای ایس ٹی جنرل ایک سائنس اورایک ریاضی ایک کمپیوٹر اورعربی کا ٹیچرہونا ضروری ہے ،ٹیچرز کی تعداد سکولوں میں بچوں کی تعداد کے مطابق نہیں ۔
پولیو ٹیمیں متحرک،آخر ی دو دن مانیٹرنگ کی جائیگی،ڈاکٹر سجاد
کندیاں(نمائندہ آرسی) ڈاکٹر سجاد احمد ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ پروگرام نے کندیاں المعصوم چوک پر ٹرانزٹ پولیو پوائنٹ پر چیکنگ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم تین دن21 تا 23 جنوری تک جاری رہے گا آخری دو دن مانیٹرنگ کی جائے گی تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہ جائے ، ہماری پولیو ٹیمیں پوری طرح متحرک ہیں اور گھر گھر جاکر پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطر ے پلوانے میں مصروف ہیں
نہر تھل بھل صفائی کیلئے بند ،زمیندار پریشان ، محنت ضائع ہونیکا خدشہ
داودخیل (نمائندہ آرسی)پاکستان کی سب سے بڑی نہر تھل سالانہ صفائی بھل کے لیے بند کر دی گئی جس سے داودخیل،پائی خیل،کوٹ وسطی،کوٹ بیلیاں، بخارا،کی سینکڑوں کنال اراضی پر گندم کی فصل متاثر ہونے کا خطرہ ہے ،کسان زمیندار نہر کی بندش کی وجہ سے پریشان ہیں،مجبورا ٹیوب ویلوں کا مہنگا پانی لگایا جا رہا ہے ،کئی غریب کسان جو سکت نہیں رکھتے ہیں ان کی سال بھر کی محنت ضائع ہونے کا اندیشہ بھی ہے نہر تھل کی سالانہ بندش کا شیڈول تبدیل کیا جائے ۔
دائودخیل کو تحصیل کا درجہ دلانے کا اعلان ریسکیو 1122کا قیام تحفہ ہیں،پی ٹی آئی رہنما
دائودخیل ( نمائندہ آرسی)پی ٹی آئی رہنمائوں حاجی سیف اﷲ خان،مزدور لیڈر خلیل خان،جاوید اقبال ملک،عبد الغفار خان نے کہا ہے کہ دائودخیل کو تحصیل کا درجہ دلانے کا اعلان.. اور داودخیل میں ریسکیو 1122 سب آفس کا قیام شہریوں کے لیے بہت بڑا تحفہ ہے ، امین اﷲ خان ایم پی اے نے اپنا حق ادا کر دیا ،میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب اس اعلان کو عملی جامہ پہنا یا جائے ،وزیر اعظم کے دورہ کے موقع پر نادرا آفس کا اعلان کرا کے عوام کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے ۔
سرکاری ملازمین کفن دفن شادی اور جہیز فنڈز سے محروم
کندیاں(نمائندہ آرسی) ضلع بھر کے سرکاری ملازمین کفن دفن شادی فنڈ،جہیزفنڈز،بنولہ فنڈ اورانشورنس کے فنڈزسے محروم ہو گئے ، تفصیلات کے مطابق کندیاں سمیت ضلع میانوالی کے تما م سرکاری ملازمین بنیادی فنڈز سے محروم ہیں ،انہوں نے ڈپٹی کمشنر میانوالی سے مطالبہ کیا کہ فنڈز منظور کرنے کے فوری احکامات جاری کئے جائیں۔

سرکاری ملازمین کفن دفن شادی اور جہیز فنڈز سے محروم
کندیاں(نمائندہ آرسی ) ضلع بھر کے سرکاری ملازمین کفن دفن شادی فنڈ،جہیزفنڈز،بنولہ فنڈ اورانشورنس کے فنڈزسے محروم ہو گئے ، تفصیلات کے مطابق کندیاں سمیت ضلع میانوالی کے تما م سرکاری ملازمین بنیادی فنڈز سے محروم ہیں ،انہوں نے ڈپٹی کمشنر میانوالی سے مطالبہ کیا کہ فنڈز منظور کرنے کے فوری احکامات جاری کئے جائیں۔
بچلی چور رنگے ہاتھوں پکڑا گیا
میانوالی ( نامہ نگار ) تھانہ صدر میں بجلی چوری پر مقدمہ درج کر گیا ، ایف آئی آر میں واپڈا کی خصوصی ٹیموں نے گل شیر خان کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ،مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔
مرغیوں کی باقیات جمع کرنیوالی گاڑیاں بیماریاں پھیلانے لگیں
کندیاں(نمائندہ آرسی)باقیات کو اکٹھا کرنے کے لیے شہری آبادی کے قریب پوائنٹ،تعفن سے براحال کندیاں ایم سی انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث مرغیوں کی باقیات جمع کرنے والی گاڑیاں بیماریاں پھیلانے کا سبب بننے لگی ہیں، مرغیوں اور دیگر جانوروں کی آنتوں،کھالوں اور دیگر باقیات کو اکٹھا کرنے کے لیے شہری آبادی کے قریب پوائنٹ بنایا گیا ہے ، جب کہ مرغیوں اور دیگر جانوروں کی باقیات کو اکھٹا کرنے والی گاڑیاں بغیر کسی حفاظتی بند ڈبے کے کھلے عام کچرا لیکر شہر بھر میں دوڑتی پھر تی ہیں ،تعفن اور بدبو نے شہریوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے ، شہریوں نے ڈی سی میانوالی سے مطالبہ کیا ہے کہ مرغیوں او ر دیگر جانوروں کی باقیا ت اکھٹا کرنے والی گاڑیوں بند کیبن لگا ئی جائیں،باقیا ت کو شہر سے باہر آبادی سے دور کسی مخصوص جگہ پر جمع کیا جائے ۔
حکیم محمد ایوب قریشی کی ساس کا انتقال اہم سیاسی رہنمائوں کی تعزیت
میانوالی ( نامہ نگار ) مسلم لیگ(ن)ضلع میانوالی کے جنرل سیکرٹری حکیم محمد ایوب قریشی، محمد علاؤالدین قریشی اور حاجی محمد علیم قریشی میانوالی والوں کی ساس اور حاجی شوکت علی قریشی مرحوم کی بیوہ اور محمد اشرف ،..عاشق علی ، محمد سلیم ، حاجی امجد علی ، محمد ندیم ، محمد ارشد ، محمد ناصر ، محمد اختر اور محمد انور مرحوم کی والدہ قضائے الہی سے وفات پا گئی ہیں،نماز جنازہ جامعہ مسجد گول چوک سرگودھا شہر میں ادا کی گئی ، عبدالرازق ڈھلوں اور سرگودھا کے دیگر سیاسی و تاجر برداری اور ہر مکتبہء کی شخصیات نے نماز جنازہ میں شرکت کی ،مریم نواز، حمزہ شہباز، آصف کرمانی ، راجہ محمد ظفرالحق ، احسن اقبال ، ریاض فیتانہ ، ملک پرویز ، سید سرفراز شاہ انچارج ، سردار مہتاب خان عباسی نے فون کرکے حکیم محمد ایوب قریشی سے اظہارافسوس اور اظہارتعزیت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں