12

منی بجٹ میں پولٹری صنعت کو ریلیف دیا جائے : سمال ٹریڈرز

اسلام آباد (اے پی پی)اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ امیر ممالک میں چکن کی مقبولیت تیزی سے بڑھ رہی ہے
اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ امیر ممالک میں چکن کی مقبولیت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور پاکستان پولٹری کی برآمدات سے بھاری زرمبادلہ کماسکتا ہے اس لئے منی بجٹ میں پولٹری کی صنعت کو ریلیف دیا جائے ۔ چکن کم قیمت کی وجہ سے دنیا کا سب سے مقبول ترین گوشت بن چکا ہے۔گوشت کی عالمی پیداوار میں 30 سال کے دوران 100 فیصد اضافہ متوقع ہے جس میں چکن کا بڑا حصہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ امیر ممالک میں 1990ء سے اب تک چکن کی کھپت میں 70 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اوراس وقت دنیا میں سالانہ 70 ارب مرغیاں کھائی جاتی ہیں جس میں سے 55 ارب چکن شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں