17

ایشین مارکیٹ میں خام تیل کے نرخ بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

سنگاپور (اے پی پی)برنٹ کروڈ کے نرخ 24سینٹ بڑھ کر62.94ڈالر فی بیرل رہے
ایشین مارکیٹ میں خام تیل کے نرخ پیر کو 2019 ء کی اب تک کی بلند ترین سطح پر رہے جس کی وجہ 2018 ء کے دوران چین کی سست اقتصادی شرح نمو کے باوجود اس کی ریکارڈ آئل ریفائننگ ہے ۔سنگاپور میں وقفے پر بین الاقوامی برنٹ کروڈ کے نرخ 24 سینٹ بڑھ کر62.94 ڈالر فی بیرل رہے ۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 25 سینٹ اضافے کے ساتھ 54.05 ڈالر فی بیرل رہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ 2018 ء کے دوران چینی ریفائنریوں میں ریکارڈ 60کروڑ 35لاکھ 70ہزار ٹن یومیہ تیل صاف کیا گیا جو 2017 ء کے مقابلے میں 6.8 فیصد زیادہ ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں