7

کوئی طاقت عوامی خدمت میں راہ کی دیوار نہیں بن سکتی،انصر مجید

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )صوبائی وزیر محنت افرادی قوت انصر مجید خان نے کہا ہے کہ حکومت کی کامیابیاں ، بحرانوں کے خاتمہ کے لئے عملی اقدامات اور وزیراعظم عمران خان کی بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت دیکھتے ہوئے سیاسی مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ، اجتماعی مفادات کے تحفظ اور ارض پاک کے تحفظ حقیقی اقدامات کا فروغ جاری رہے گا، دنیا کی کوئی طاقت عوامی خدمت کے مشن میں راہ کی دیوار نہیں بن سکتی،مختلف وفود کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کسی نبض شناس کی طرح معاشرہ کی دکھتی رگوں پر ہاتھ رکھا ، آج ملک وقوم کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کردیاگیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں