8

کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر ،نوجوان جاں بحق ہو گیا

دریاخان:محمد رضوان موقع پر دم توڑ گیا، ڈرائیور موقع سے فرار ہو نے میں کامیاب
نواحی علاقہ کوٹلہ جام تیز رفتار کار کی موٹرسائیکل سوار کو ٹکر سے نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گیا ،تفصیلات کے مطابق دریاخان کا رہائشی محمد رضوان بھکر سے گھر آرہا تھا کوٹلہ جام کے قریب ٹبہ حبیب شاہ کے قریب پہنچا تو اس دوران سامنے سے آنے والی کار گڑھے سے بچتے ہوئے موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی ،رضوان موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گیا، ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں