7

پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی نے علاقے کیلئے کچھ نہیں کیا،ملک فیروز جوئیہ

کندیاں: مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ملک فیروز جوئیہ نے کہا ہے کہ تحصیل پپلاں کے مرکزی شہرکندیاں ،دوآبہ ، علووالی اور ہرنولی مسائل کی آما جگاہ بن چکے ہیں..
حلقہ پی پی 88اوراین اے 96سے پی ٹی آئی کے نومنتخب ممبران اسمبلی نے گزشتہ دوادوار سے اقتدار پر مسلط رہنے کے باوجود عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کوئی کردار ادا نہیں کیا ،میڈیا سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ الیکشن 2013کے بعد سے اب تک حلقہ پر مسلط دونوں ممبران اسمبلی نے اب تک عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کوئی ایک بھی قابل ذکر ترقیاتی کام نہیں کر وایا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں