12

پہلے ون ڈے میں شکست سے سبق سیکھیں گے ، فاف ڈوپلیسز

کیپ ٹائون (اسپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسز نے کہا ہے کہ پہلے ون ڈے میں شکست سے سبق سیکھیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ اسکور بورڈ پر زیادہ رنز سجانے میں ناکام رہے اور اگر اچھا ٹوٹل ہوتاتو نتیجہ ہمارے حق میں بھی آ سکتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہاشم آملا ، ریسی فان ڈیر ڈوسین نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے زیادہ اچھی بالنگ کرائی جبکہ بیٹنگ بھی بہتر تھی تاہم شکست سے سیکھا ہے اور آئندہ مقابلے میں زیادہ بہتر تیاری کے ساتھ میدان پر اتریں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بات ذہن میں رکھی جائے کہ بالرز کو ہمیشہ موافق کنڈیشنز نہیں ملیں گی اور انہیں حالات سے ایڈجسٹ کرنا ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں