13

وسیم اکرم کا معاوضہ نہ لینے کا فیصلہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے ممبر کی حیثیت سے بورڈ سے کوئی معاوضہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
کمیٹی کو ہر میٹنگ کیلئے 50 ہزار اور پانچ ہزار ڈیلی الاؤنس کے علاوہ جہاز کا ٹکٹ اور فائیو سٹار ہوٹل میں ٹھہرایا جائے گا۔تاہم اب ذرائع کا کہنا ہے کہ وسیم اکرم نے پی سی بی کو بتایا ہے کہ وہ بلا معاوضہ کام کرینگے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کمیٹی ڈومیسٹک کرکٹ پر کوئی مشورہ نہیں دے سکتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں