8

’’معاشی قتل بند کیا جائے ‘‘پیرا میڈیکس ایسوسی ایشن کی ریلی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پیرا میڈیکس ایسوسی ایشن ضلع سرگودھا نے مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی جو خوشاب روڈ پر پہنچ کر ا ختتام پذیر ہوئی ،ریلی کی قیادت پیرامیڈکس ایسوسی ایشن کے صوبائی نائب صدر ملک محمد یوسف و دیگر عہدیداران کرر ہے تھے ، خوشاب روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین نے نعرے بازی کی اس موقع پر مقرر ین کا کہنا تھا کہ ہمارا معاشی قتل بند کیا جائے پیرامیڈیکس ہسپتال میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اس موقع پر چوہدری سہیل گجر نے کہا کہ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کونسل کا قیام عمل میں لایا جائے ، ملک بھر میں پیرامیڈیکس کے لئے یکساں نظام تعلیم ،یکساں پے سکیل،یکساں گریڈ اور یکساں الاؤنسز مقرر کئے جائیں، اس موقع پر 29 جنوری کو پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج میں بھرپور شرکت کا اعلان بھی کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں