12

مسلم افریقی ملک چاڈ نے اسرائیل سے تعلقات بحال کرلیے

اینجامینا :اسرائیلی وزیراعظم کا چاڈ کا دورہ ،صدر ادریس ڈیبے سے باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات کی نئی تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے ،نیتن یاہو
اسرائیل اور مسلم افریقی ملک چاڈ کے درمیان دہائیوں سے تعطل کا شکار سفارتی تعلقات بحال ہوگئے ۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سرکاری دورے پر چاڈ پہنچے جہاں ان کا استقبال صدر ادریس ڈیبے نے کیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے بعد جاری اعلامیہ میں دونوں ممالک کے درمیان 1972 سے معطل سفارتی تعلقات کی بحالی کا اعلان کیا گیا ۔اسرائیلی وزیراعظم نے سفارتی تعلقات کی بحالی کو تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات کی نئی تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے جس سے خطے میں مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔چاڈ کے صدر ادریس ڈیبے نے بھی سفارتی تعلقات کی بحالی کو مثبت قدم قرار دیتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ تعلقات میں مزید پیشرفت کی امید کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں