5

مجھے بتایا گیا کہ نواز شریف کی طبیعت ٹھیک نہیں، مریم نواز

لاہور: مریم نواز شریف نے کہا کہ سابق وزیراعظم کی میڈیکل بورڈ کی جانب سے پیش کی جانے والی رپورٹس ابھی تک نہیں دکھائی گئیں، مجھے بتایا گیا کہ نواز شریف کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔
مریم نواز نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، نواز شریف کو کل پنجاب انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی لے جایا جائے گا۔

انہوں نے لکھا کہ اس حوالے سے مجھے یا میری فیملی کو آگاہ نہیں کیا گیا جبکہ میڈیکل بورڈ کی جانب سے پیش کی جانے والی رپورٹس بھی ابھی تک نہیں دکھائی گئیں۔ نواز شریف کی رپورٹس سے متعلق وزرات داخلہ اور جیل حکام کو لکھا ہے۔

Maryam Nawaz Sharif

@MaryamNSharif
I have been told that MNS is unwell & is being taken to PIC tomorrow but myself or the family have no knowledge of it. We still haven’t received the reports given by the medical boards. After pleading with the jail authorities, we have also written to the Home department.

Dr. Adnan Khan
@Dr_Khan
The findings & recommendations of the high profile medical board which consulted former Prime Minister #NawazSharif on 16JAN2019 is still awaited & not shared with me or the family.
Health concerns demand an early action by the authorities.
Matter is of immense urgency !

4,197
5:18 AM – Jan 21, 2019
Twitter Ads info and privacy
2,828 people are talking about this
دوسری جانب سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے چیف سیکریٹری، ایڈیشنل چیف سیکریٹری، سیکریٹری صحت اور آئی جی پنجاب کو خطوط لکھے ہیں۔

ان خطوط میں تمام افسران سے میاں نواز شریف کی صحت بارے تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ خطوط میں میاں نواز شریف کی صحت بارے میڈیکل بورڈ کے رپورٹس کو مہیا کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں