12

قومی کرکٹرعثمان صلاح الدین زندگی کی نئی اننگز کیلئے تیار

کراچی (اسپورٹس ڈیسک) قومی ٹیسٹ بیٹسمین عثمان صلاح الدین 21جنوری کو دولہا بنیں گے ۔ ان کا نکاح گزشتہ سال فروری کو ہو چکا ہے…
اور شادی 21جنوری کو کراچی میں ہو رہی ہے جبکہ تقریب ولیمہ 27 جنوری کو لاہور میں منعقد ہوگی۔ ان کی اہلیہ صبا عارف تین بھائیوں کی اکلوتی بہن ہیں۔اپنی شادی کے سوال پر عثمان صلاح الدین کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال کراچی سے لاہور جاتے ہوئے جہاز میں ان کی صبا عارف سے ملاقات ہوئی تھی اور ابتدائی بات چیت کے بعد انہوں نے باقاعدہ صبا کے گھر رشتہ بھیجا جو قبول کرلیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 28 ویں سالگرہ منانے والے عثمان صلاح الدین نے جون 2018ء میں ہیڈ نگلے لیڈز پر انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں