10

فٹنس مسائل کے باعث نووان پرادیپ دورہ آسٹریلیا سے باہر

کولمبو (سپورٹس ڈیسک)لنکن فاسٹ باؤلر پریکٹس میچ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری میں مبتلا ہوئے تھے
سری لنکن فاسٹ باؤلر نووان پرادیپ فٹنس مسائل کے باعث آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے ، وہ کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف پریکٹس میچ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری میں مبتلا ہوئے تھے ۔ سیریز کا پہلا میچ 24 جنوری سے شروع ہو گا۔ سری لنکا کرکٹ نے پرادیپ کے آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے دستبردار ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں گریڈ ون سٹرین کی تشخیص ہوئی ہے اور ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے اسلئے وہ کینگروز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں