7

غیر معیاری اور جعلی کاسمیٹکس کی فروخت ،جلدی امراض عام

کندیاں:کندیاں اور اس کے نواح میں ناقص، غیر میعاری اور جعلی کاسمیٹکس مصنوعات کی سرعام فروخت جاری ہے ، برانڈڈ اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ملتے جلتے ناموں سے پیکنگ کر کے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے ،جعلی مصنوعات کے استعمال سے مرد و خواتین جلدی بیماریوں کا شکار ہونے لگے ، شہر و اور اس کے مضافات میں جنرل سٹوروں اور د کانوں پر مختلف قسم کی نیشنل اور ملٹی نیشنل کمپنیز کی برانڈڈ مصنوعات پر جعلی لیبل لگا کر کاسمیٹکس کا سامان فروخت کیا جا رہا ہے ، مہنگے داموں کاسمیٹکس فروخت کرنے والے ددکاندار اور فیکٹری مالکان راتوں رات کروڑوں پتی بننے کے چکر میں لوگوں کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے میں مصروف ہیں،ممتاز خان سنبل، سکندر شاہ نمبر دار، چوھدری حبیب اﷲ،ودیگر نے اے سی پپلاں اور ڈی سی میانوالی اور دیگر اعلیٰ حکام سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں