8

طرابلس ،امریکی ادارے کا فوٹوجرنلسٹ محمد بن خلیفہ جاں بحق

طرابلس(صباح نیوز)محمد بن خلیفہ متحارب ملیشیاؤں کے درمیان لڑائی کی کوریج کررہے تھے ، لیبیائی حکام لیبیا کے جنوبی شہر سبھا میں القاعدہ کاخطرناک کمانڈرابو طلحہ 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں متحارب ملیشیاؤں کے درمیان جھڑپ کی کوریج کے دوران امریکی خبررساں ا دارے کا فوٹو جرنلسٹ محمد بن خلیفہ جاں بحق ہوگیا ۔لیبیا ئی حکام کے مطابق محمد بن خلیفہ طرابلس میں متحارب ملیشیاؤں کے درمیان لڑائی کی کوریج کررہے تھے ،اس دوران ایک گولہ لگنے سے وہ جان کی بازی ہار گئے ۔طرابلس میں اس ہفتے متحارب ملیشیاؤں کے درمیان دوبارہ لڑائی چھڑ گئی تھی ۔دوسری جانب لیبیا کی فوج نے جنوبی شہر سبھا میں ایک کارروائی کے دوران القاعدہ کے خطرناک کمانڈر ابو طلحہ اور اس کے 2 ساتھیوں کو آپریشن میں ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔لیبیا کی فوج کے ترجمان احمد المسماری نے کہا ہے کہ انتہائی خطرناک القاعدہ کمانڈر ابو طلحہ اللیبی اور اس کے دو دیگر ساتھیوں کو سبھا شہر میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران ساحلی علاقے القرضہ میں ہلاک کیا گیا۔دوسرے شدت پسندوں کی شناخت عبداللہ الدسوقی اور مہدی دنقو کے نام سے کی گئی ۔ الدسوقی مصر سے تعلق رکھتا ہے جب کہ مہدی دنقو داعش سے بھی منسلک رہ چکا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں