7

سعودی اتحادکی یمنی باغیوں پر بمباری،32جنگجوہلاک

ریاض( ایجنسیاں)اتحادی فوج نے صنعاء میں حوثیوں کے زیرکنٹرول ایوان صدر کو بھی نشانہ بنایا بمباری میں پاسداران انقلاب اور حزب اللہ کے بھی متعددٹھکانے تباہ کیے گئے
سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صنعا کے شمال مغرب میں یمن کے حوثیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کرکے 32 جنگجوؤں کو ہلاک کردیا۔رپورٹ کے مطابق اتحادیوں نے بمباری سے قبل شہریوں سے کہا کہ وہ حوثیوں کی تنصیبات سے دور رہیں۔ادھر ذمار اور نھم کے مقامات پر بھی حوثیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی۔بتایاگیا ہے کہ مارب میں الدیلمی فضائی اڈہ بمباری سے تباہ کردیا گیا ۔ اس کے علاوہ شہر میں حوثیوں کے کمانڈ اینڈکنٹرول سسٹم کو تباہ کردیا گیا ۔عرب ٹی وی کے مطابق صنعا ئمیں اتحادی طیاروں نے بمباری کرکے ایرانی پاسداران انقلاب اور لبنانی حزب اللہ کے بھی متعددٹھکانے تباہ کردیے ۔ذرائع کے مطابق عرب اتحادنے فرسٹ آرمڈ بریگیڈ اور حوثیوں کے تربیتی مرکز کو نشانہ بنایا۔اتحادی فوج نے الدیلمی کیمپ، الحفا، النھدین کیمپ اور صنعاء میں حوثیوں کے زیرکنٹرول ایوان صدر کو بھی نشانہ بنایا۔ادھر سعودی وزیراسلامی امور شیخ ڈاکٹر عبداللطیف الشیخ نے قاہرہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اعتدال پسندی کا داعی ہے انتہا پسندی کا خاتمہ کر کے رہے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں