13

جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز ہارنے پر تحقیقات کا فیصلہ

کراچی (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں ناقص کارکردگی پر تحقیقات کی جائے گی ۔ گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش شکست سے دوچار ہونا انتہائی مایوس کن ہے ۔ کھلاڑیوں سے اتنے خراب نتائج کی توقع نہیں تھی۔ شائقین بھی گرین شرٹس کی کارکردگی پر اپ سیٹ ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ مایوس کن شکست کی وجوہات جاننے کیلئے بھرپور کوشش کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق سربراہ پی سی بی اس حوالے سے پہلے ہی کرکٹ کمیٹی کو ہدایت دے چکے ہیں کہ سیریز میں کہاں غلطیاں ہوئیں، اس پر جامع رپورٹ مرتب کی جائے ۔ کرکٹ کمیٹی میں چیئرمین محسن خان کے علاوہ سابق کپتان وسیم اکرم ، مصباح الحق اور قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان عروج ممتاز شامل ہیں۔ احسان مانی کا مزید کہنا تھا کہ ویمنز کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو بہتر کرنے کیلئے بھی وسائل اور انفرا سٹرکچر فراہم کرنے کی کوشش کر یں گے جبکہ مزیدخواتین کرکٹرز کو سامنے لانے اور نئی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے بھی اقدامات کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں