7

بوسیدہ کھمبے اور لٹکتی بجلی کے تار ،شہریوں کیلئے عذاب بن گئیں

پائی خیل:پائی خیل شہرمیں بوسیدہ کھمبے اور لٹکتے تار نے شہریوں کوپریشان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پائی خیل شہرمیں مختلف محلوں کبی خیل، دروخیل،نواب خیل، خلوخیل اوردیگرمحلہ جات میں لوہے کے بوسیدہ کھمبے جن کی بنیادیں زنگ آلودہوکرکھوکھلی ہوچکی ہیں تیز ہوا کا جھونکاآنے سے جھولنے لگتے ہیں جس کے باعث حادثہ رونماہونے کا خطرہ ہے ،واپڈاکے اہلکاروں نے چپ سادھ رکھی ہے ، عوامی وسماجی حلقوں نے بوسیدہ کھمبوں کی تبدیلی ڈھیلی تاروں کودرست کرنے اوردیگراصلاح واحوال کاایس ای واپڈااورمتعلقہ ارباب اختیارسے مطالبہ کیاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں