19

ہاشم آملہ کی 15ماہ بعد ون ڈے سنچری زیادہ سنچریاں بنانے والوں میں 5واں نمبر

پورٹ الزبتھ (سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقہ کے اوپننگ بلے بازہاشم آملہ نے پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں 15 ماہ سنچری داغ دی
جنوبی افریقہ کے اوپننگ بلے بازہاشم آملہ نے پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں 15 ماہ سنچری داغ دی ،یہ ان کے کیرئیر کی 27ویں سنچری ہے ، ہاشم آملہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ سنچریاں بنانیوالے دنیا کے 5ویں بلے باز بھی بن گئے ہیں۔ ٹنڈولکر 49 ، ویرات کوہلی 39 ، رکی پونٹنگ 30 ،جے سوریا 28 سنچریوں کے ساتھ ٹاپ فور میں موجود ہیں ۔ ہاشم آملہ نے ٹیسٹ اور ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 55 سنچریاں بنا کر جے وردھنے کی انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا، جنہوں نے 54 سنچریاں بنا رکھی ہیں۔چھٹے نمبر پر موجود ہاشم آملہ نے ون ڈے میں 27 اور ٹیسٹ میں 28 سنچریاں بنا رکھی ہیں۔سچن ٹنڈولکر 100 ، پونٹنگ 71 ، کوہلی 64 ، سنگاکارا 63 اور جیک کیلس 62 سنچریوں کے ساتھ ٹاپ فائیومیں موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں