14

پہلی بار احتساب پوری شفافیت سے جاری ہے :احسان اﷲ ٹوانہ

نور پور تھل:ایک دوسرے کو برا بھلا کہنے والے اپنی چوری چھپانے کی خاطر پھر اکھٹے ہو گئے
تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ملک احسان اﷲ ٹوانہ نے کہا ہے کہ ملک میں پہلی بار احتساب کا عمل پوری شفافیت سے ممکن ہونے جا رہا ہے پچھلی کئی دہائیوں سے باریاں لینے والے اور ایک دوسرے کو برا بھلا کہنے والے آج اپنی چوری چھپانے کی خاطر ایک بار پھر اکھٹے ہو گئے ہیں نائب صدر انجمن صرافہ حاجی محمد اشرف کی رہائش گاہ پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نیب کا ادارہ مکمل طور پر آزاد ہے تحریک انصاف کی حکومت کی کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں