21

پروٹیز ٹور:فخر زمان کی خامیوں پر کام کرنا چاہئے تھا:عامر سہیل

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ کے نظام کے ساتھ ہی سلیکٹرز اور کوچز بھی ذمہ دار ہیں:سابق کپتان
سابق قومی کپتان عامر سہیل کا کہنا ہے کہ اوپننگ بیٹسمین فخر زمان کی خامیوں اور کمزوریوں پر جنوبی افریقہ کے دورے سے قبل کام کرنے کی ضرورت تھی جن کی ٹیسٹ میچز میں ناکامی کی ذمہ داری پاکستان کرکٹ کے نظام کے ساتھ سلیکٹرز اور کوچز پر بھی عائد ہوتی ہے ۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کیخلاف دو ٹیسٹ میچوں میں 32 رنز بنانے والے فخر زمان کو ون ڈے سیریز میں جارحانہ انداز سے کھیلنے کی ہدایت کی گئی ،اس ہدایت کا مقصد انہیں عالمی کپ کیلئے تیاری کرانا ہے لیکن عامر سہیل کا خیال ہے کہ فخر زمان کو بیرون ملک کسی بھی طرز کی کرکٹ میں کھلانے سے قبل ان کی بیٹنگ میں موجود خامیوں کو دور کیا جائے کیونکہ انہیں حریف باؤلرز پر چڑھ کر کھیلنے کا واحد طریقہ آتا ہے اور کچھ سٹروکس وہ متواتر کھیلتے ہیں جن کا جنوبی افریقہ یا آسٹریلیا کی وکٹوں پر کھیلنا درست نہیں ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں