24

پائی خیل: واحد پرائمری سکول کی اپ گریڈیشن کا مطالبہ

پائی خیل:گورنمنٹ پرائمری سکول جانوخیل کی بطورایلیمنٹری سکول کی اَپ گریڈیشن کرکے عوامی اضطراب دورکیاجائے ۔ جانوخیل یونین کونسل پائی خیل کاایک گاؤں ہے جوپائی خیل سے 4کلومیٹردورہے ۔جہاں پرصرف ایک بوائزپرائمری سکول ہے ۔جس میں طلباء وطالبات پانچویں تک تعلیم حاصل کرتے ہیں۔طلباء وطالبات کوکلاس پنجم پاس کرنے کے بعد مزیدتعلیم حاصل کرنے کے لئے گورنمنٹ ہائی سکول پائی خیل جاناپڑتاہے ۔ جو بچوں کے لئے نہایت مشکل ہے ۔ ایلیمنٹری سکول نہ ہونے کی وجہ سے بعض ذہین بچے تعلیم کوخیرآبادکہہ دیتے ہیں۔عوامی وسماجی حلقوں نے وزیرتعلیم مرادراس، سیکرٹری تعلیم پنجاب،سی اوایجوکیشن میانوالی سے گورنمنٹ پرائمری سکول جانوخیل کو بطورایلیمنٹری سکول اپ گریڈکرنے کامطالبہ کیاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں