23

پائی خیل :بھوسے کے بیوپاریوں نے قلت پیدا کردی

پائی خیل:پائی خیل اورگردونواح میں بھوسے کے بیوپاریوں نے قلت پیداکردی ۔ بیوپاریوں نے من مانے ریٹ لگاکربھوسے کی قلت پیداکردی ہے جس کے باعث بھوسے کے نرخ آسمانوں سے باتیں کرنے لگے ہیں ۔بھوسے کا ریٹ فی من 500سوسے 600روپے تک پہنچ چکاہے جوکہ غریب کسانوں کی پہنچ سے باہر ہے ادھربیوپاریوں نے پابندی کے باوجودایک ٹرک میں پانچ سے چھ مانیاں ڈال کراورٹرک کوآگے پیچھے اورسائیڈوں پراوورلوڈکرکے رواں دواں ہوجاتے ہیں جوکہ ٹریفک کے بہاؤمیں مشکلات اورحادثات کاموجب بن رہے ہیں ۔عوامی وسماجی حلقوں نے ارباب اختیارسے فی الفورنوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں