26

ویمنز بگ بیش:فائنل میں سڈنی سکسرزاوربرسبین ہیٹ کا ٹاکرا

سڈنی (سپورٹس ڈیسک) ویمنز بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ نے سڈنی تھنڈر کو 4 رنز اورسڈنی سکسرز نے سپراوورمیں میلبورن رینی گیڈز کو شکست دے کر فائنل کیلئے کرلیا۔برسبین ہیٹ اور سڈنی سکسرز کی ٹیمیں 26جولائی کو ٹرافی کے حصول کیلئے فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی ۔تفصیلات کے مطابق پہلے سیمی فائنل میں برسبین ہیٹ نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے ، سیمی جونسن 33 رنز بنا کر نمایاں بیٹررہیں۔سڈنی تھنڈر 7 وکٹوں پر 136 رنز بنا سکی، پرائسٹ کی 44 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی ، بارسبی نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں سڈنی سکسرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 4 وکٹوں پر 131 رنز بنائے ، کپتان الیزے پیری نے 54 اور ڈینی وان نائیکرک نے 51 رنز کی ناقابل شکست اننگزکھیلی ۔ میلبورن رینی گیڈز نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 131 رنز بنائے اور میچ ٹائی ہو گیا، مولی نکس نے 55 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔سپر اوور میں میلبورن رینی گیڈز نے 6 رنزبنائے ، جواب میں سڈنی سکسرز نے 4 گیندوں پر ہدف پورا کرلیا،الیزے پیری نے شاندار چھکا لگا کر ٹیم کو فتح دلائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں