18

مکانوں کے مالکانہ حقوق نہ ملنے پر شہری سراپا احتجاج

جوہرآباد:ایس ٹائپ اور جی ٹائپ کے مکینوں کا مظاہرہ ،حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ
منڈی ٹاؤن جوہرآباد کے علاقہ ایس ٹائپ اور جی ٹائپ کے مکین مکانوں کے مالکانہ حقوق نہ ملنے پر سراپا احتجاج بن گئے ، گذشتہ روز اُنھوں نے ایک زبردستی احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین نے محکمہ ہاؤسنگ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی کہ اُنھیں مکانوں کے مالکانہ حقوق دینے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔ اُنھوں نے کہا کہ وہ گذشتہ کئی سالوں سے ان مکانوں میں رہائش پذیر ہیں اور محکمہ ہاؤسنگ کے تمام تقاضے پورے کرنے کے باوجود اُنھیں ابھی تک مالکانہ حقوق نہیں ملے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں