24

ملک کو قوم کی بقاء نفاذ نظام مصطفی میں ہے : سلطان احمد علی

میانوالی (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ملک کو قوم کی بقاء نفاذ نظام مصطفی میں ہے ،حضرت سلطان العارفین سلطان باہو اور دیگر اولیاء کرام کی تعلیمات نے نظام مصطفی کو ہی دنیا وآخرت کی کامیابی قراردیاہے ۔
چیف ایڈیٹر ماہانہ العارفین انٹرنیشنل اور سلطان باہوؒ کی اولاد پاک سلطان احمد علی نے سالانہ میلاد مصطفی کے پروگرام میں میانوالی ہائی سکول گراؤنڈ میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ریاست مدینہ قائم کرنے کیلئے تعلیمات مدینہ کو سامنے رکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عصر حاضر کے نوجوانوں کو مفکر اسلام علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کا حقیقی شاہین بن کر ملک و قوم کی بقا کیلئے میدان عمل میں آناہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں