13

سعودی عرب دھماکہ خیز اشیا لے جانے کی سزا30برس قید

طائف (اے پی پی)سعودی وزارت داخلہ نے انسداددہشتگردی اور اس کی فنڈنگ کے جرائم کے انسداد کا لائحہ عمل جاری کردیا
سعودی وزارت داخلہ نے انسداددہشتگردی اور اس کی فنڈنگ کے جرائم کے انسداد کا لائحہ عمل جاری کردیا ۔ اس کے بموجب دھماکہ خیز اشیا لے جانے والے کو 30برس اور دہشتگردوں سے ہمدردی رکھنے والے کو 8برس قید کی سزا ہوگی۔ دہشتگرد تنظیم میں شمولیت پر ابھارنے والے کو 25سال، دہشتگردوں کی تربیت کیلئے جگہ مخصوص کرنیوالے کو 20سال،اسلحہ اور گولہ بارود کے سمگلر کو 25سال ، دہشتگردی کا علم ہونے کے باوجود اس سے مطلع نہ کرنے والے کو 5برس ، دہشتگردوں سے پوچھ گچھ یا ان پر مقدمے کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والے کو 10برس اور عوامی وسائل تلف کرنے والے کو 15برس قید کی سزا ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں