17

سرگودھا یونیورسٹی میں منعقدہ تربیتی ورکشاپ سے انجم اسد امین اور ڈاکٹر سرور خطاب کررہے ہیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سرگودھا یونیورسٹی میں ڈائریکٹوریٹ آفاکیڈمکس کے زیر اہتمام فیکلٹی ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت ‘‘ سٹیزن ایجوکیشن اینڈ کمیونٹی انگیجمنٹ’’ کورس کی 3روزہ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں یونیورسٹی کے تمام کیمپسزاور کالجز کے 72سے زائد فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔ سرگودھا یونیورسٹی نے سٹیزن ایجوکیشن اینڈ کمیونٹی انگیجمنٹ کورس ہائر ایجوکیشن کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں متعارف کرایا ہے جس کا مقصد ہم آہنگی کے لیے بین الاثقافتی مقالمہ،قومی و بین الاقوامی سطح پر شہریوں کے فعال کردار، معاشرتی روابط کے فروغ،قدرتی وانسانی وسائل کی شناخت اور ملکی ترقی میں ان وسائل کے استعمال کے لیے حکمت عملی مرتب کرنا، بچوں سے جبری مشقت،صنفی امتیاز، سمیت دیگر مسائل کا احاطہ کر کے ان مسائل کو حل کرنے کے لیے نوجوان نسل کو متحرک کرنا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں