30

ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (اتوار)کا دن کیسا رہے گا ؟

حمل

20جنوری اتوار۔ قریبی عزیز و اقارب سے تعلقات بہتر ہونگے۔ شریک کارکے ساتھ تعلقات احتیاط طلب ہونگے۔ کاروباری ذمہ داریوں میں اضافہ ہوگا۔

ثور

20جنوری اتوار۔ حاسدین کی ریشہ دوانیوں سے محتاط رہیں۔ دوسروں پر حد سے زیادہ اعتماد نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ دوران گفتگو دوسروں سے محتاط رہیں۔

جوزا

20جنوری اتوار۔ آپ اپنی منزلِ مقصود کوحاصل کرنے کے لئے کوشاں رہیں گے۔ قانونی معاملات توجہ طلب ہونگے آپ کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

سرطان

20جنوری اتوار۔ طبیعت میںبے چینی اور گھٹن کا احساس پایا جائے گا۔ آپ کی جسمانی صحت کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ دوسروں کے ساتھ تلخ کلامی کرنے سے گریز کریں۔

اسد

20جنوری اتوار۔ عزیز و اقارب سے ملاقات کر سکیں گے۔نجی معاملات کی تکمیل میں کوشاں رہیں گے۔ کسی دیرینہ خواہش کے پورا ہونے کی اُمید ہے۔

سنبلہ

20جنوری اتوار۔ دوست احباب سے ملاقات کر سکیں گے ۔ نجی مصروفیات میں اضافہ ہوگا ۔دوستوں کا تعاون حاصل رہے گا۔ڈرائیونگ کرتے وقت محتاط رہیں۔

میزان

20جنوری اتوار۔ آپ اپنی مستقل مزاجی اور ذہانت سے اپنے مستقبل کو درخشاں کر سکیں گے کسی تنظیم سے متعلقہ افراد اپنی حیثیت کو مستحکم کر سکیں گے۔

عقرب

20جنوری اتوار۔ دلی معاملات میں آپ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اپنی جذباتی پوزیشن پر قابر رکھنے کی کوشش کریں ورنہ خواہ مخواہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

قوس

20جنوری اتوار۔ ملازمت پیشہ افراد کو ترقی کے مواقع مل سکیں گے اپنی صحت اور ورز کے پروگرام پر عمل کر سکیں گے۔ کسی اہم فرد سے آپ کے تعلقات خراب ہو سکیں گے۔

جدی

20جنوری اتوار۔ بعض حالات میں دوسروں کے ساتھ آپ کے تعلقات خراب ہو سکتے ہیں۔ جائیداد کی خرید و فروخت کرتے وقت قانونی تقاضے پورے کر لیں تاکہ بعد میں پریشانی نہ ہو۔

دلو

20جنوری اتوار۔اگر ماحول پر امن رہے تو آپ اپنی سرگرمیو ںکو جاری رکھ سکیں گے۔ تمام نجی امور میں آپ کا مکمل کنٹرول رہے گا۔شریک حیات کی صحت جسمانی کا خیال رکھیں۔

حوت

20جنوری اتوار۔جو چیز نامعلوم اور قیمتی تھی اس پر مزید روشنی پڑے گی۔ آپ جوش و خروش سے تقریب میں شرکت کریں گے۔ سفر کا پروگرام بن سکتا ہے ۔صحت کا خیال رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں