17

دریاخان:تھیٹر کے نام پر سینما میں شو فحاشی پھیلانے لگے

دریاخان:منشیات کے آزادانہ استعمال کا بھی انکشاف ،سماجی حلقوں کا بند کرانے کا مطالبہ
تھیٹر کے نام پر سینما میں لگنے والے شو عریانی و فحاشی پھیلانے لگے ہال میں منشیات کے آزادانہ استعمال کا بھی انکشاف ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی اہلیان محلہ کی نیندیں حرام انتظامیہ لمبی تان کر سو گئی صنوبر سینما میں تھیٹر کے نام پر چلنے والا ڈرامہ فحاشی و عریانی کا مرکز بن گیا دوران شو اداکارائیں نیم عریاں لباس کا استعمال کرنے لگیں جبکہ سینما ہال میں منشیات کے استعمال کا بھی انکشاف ہوا ہے سپیکر کی آواز بہت زیادہ رکھنے کی وجہ سے اہلیان محلہ اسلام نگر کی نیندیں اڑ چکی ہیں عوامی سماجی حلقوں نے ڈرامہ بند کروانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں