16

خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ

ٹوکیو (اے پی پی)ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ امریکہ چین تجارتی کشیدگی میں کمی کا امکان ہے
ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ امریکہ چین تجارتی کشیدگی میں کمی کا امکان ہے ۔ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے جون کیلئے سودے 1.4 ین بڑھ کر 186.2 ین 1.7 ڈالر فی کلوگرام پر بند ہوئے ۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں مئی کیلئے سودے 30 یوآن بڑھ کر 11660 یوآن 1722 ڈالر فی ٹن پر بند ہوئے ۔ سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں فروری کیلئے سودے 1.2 امریکی سینٹ اضافے کیساتھ 134.6 سینٹ فی کلوگرام پر بند ہوئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں