16

حکومت پانی کی فراہمی کیلئے اقدامات کر رہی ہے :ساجدہ بیگم

جوہرآباد:آواز فورم کے زیر اہتمام صاف پانی کی فراہمی کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد
آواز فورم کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں صاف پانی کی فراہمی کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا ، سیمینار کی صدارت آواز فورم کے پروگرام کوآرڈینیٹر شاہ نواز نے کی جبکہ پنجاب اسمبلی کی رکن ساجدہ بیگم مہمانِ خصوصی تھیں۔ سیمینار میں پی ٹی آئی کے ضلعی صدر پیر فیض الحسن گیلانی، ممتاز قانون دان ملک محمد اعظم راجڑ، اسسٹنٹ کمشنر چوہدری عمر فاروق ، محترمہ مسرت برجیس سمیت شرکاء کی بڑی تعداد موجود تھی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ساجدہ بیگم کا کہنا تھا کہ پانی انسان کی بنیادی ضرورت ہے اس لئے حکومت عوام کو پینے کیلئے صاف اور شفاف پانی فراہم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ اُنھوں نے بتایا کہ خوشاب شہر میں پینے کے پانی کی قلت ہے ضروری ہے کہ خوشاب کے مکینوں کو اس شہر کے نام کے مطابق صاف اور شفاف پانی فراہم کیا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں